بالی ووڈکی دلکش اداکارہ کاجول نے انڈسٹری میں 25 سال مکمل

جمعہ 11 اگست 2017 18:10

بالی ووڈکی دلکش اداکارہ کاجول نے انڈسٹری میں 25 سال مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) بالی ووڈکی دلکش اداکارہ کاجول نے انڈسٹری میں 25 سال مکمل کر لئے ہیں کاجول نے اپنے 25 سالہ کیریئر میں آج تک پروڈیوسر اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام نہیں کیا، جن کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب ہدایت کاروں میں کیا جاتا ہے کاجول نے کئی کامیاب فلمیں بالی وڈ کو دیں، لیکن اب تک وہ ایک کام کرنے میں ناکام رہیں کاجل کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ میں اتنی پرفیکٹ ہوں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہیروئن بن سکوںخیال رہے کہ کاجول نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1992 کی ناکام فلم بے خودی سے کیا تھا، جس کے بعد انہیں 1993 کی کامیاب فلم بازیگر میں کاسٹ کیا گیا اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی فلموں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں، اگر ہر فلم میں کام کر لیتی تو لوگ مجھے دیکھنا پسند نہیں کرتے۔