باجوڑ ایجنسی:ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،5 افراد جاں بحق ،25 زخمی

جمعہ 11 اگست 2017 18:01

باجوڑ ایجنسی:ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،5 افراد جاں بحق ،25 زخمی
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناواگئی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ، پچیس زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو خار ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ جمعہ کو تحصیل ناواگئی کے علاقے جہار منگ میں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں ابتدائی جاں بحق دو افراد سمیت زخمیوں کو خار ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے جبکہ تین زخمی تشویشناک حالت میں راستے میں دم توڑ گئے اور مجموعی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بھی پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ زخمی افراد کو ہر قسم کی طبی امداد دی جارہی ہے اور اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے