جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے ملک میں ایسی جمہوریت پروان چڑھنی چاہیے جس میںعوامی مینڈیٹ اور آئین کی نگرانی ہو،مریم اورنگزیب

جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو عوام نے سڑکوں پر نکل کر حوصلہ دیا،70سالہ پاکستانی تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے اپنی آئینی مدت پوری نہیں کی ،وزیر مملکت اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 18:01

جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے ملک میں ایسی جمہوریت پروان چڑھنی چاہیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے دلوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی اور آئین کی عزت کے بغیر اداروں کوتقویت نہیں ملی گی 70سال گزنے کے باوجود بھی آج یہی بحث جاری ہے جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

14اگست کو ہمیں عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ پاکستا ن کو جمہوری ملک بناکر ابھاریں گے کیونکہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کسی وزیر اعظم نے اپنی آئینی مدت پوری نہیں کی ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے لوک ورثہ میں 70سال جمہوری کردار کو نمایا کرنے کی افتتاحی تصویری نمائش میں کیا انہوںنے کہا کہ جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو عوام نے سڑکوں پر نکل کر حوصلہ دیا آج تک گزشتہ 70سال میں کسی وزیر اعظم کو اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دے گئی یہ وہ سوال ہے جو کہ پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر پوچھنا چاہیے انہوںنے کہا کہ 2013میں مشکلات کا جائزہ لیا جائے تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی تھا لیکن سابق وزیرا عظم نواز شریف کی پالیسی کو اداروں کے حصہ ڈلنے میں تقویت ملی اور بڑے حد تک دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا مریم اورنگزیب نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں بھی موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم نوا ز شریف کی پالیسوں کا تسلسل جاری رکھیں گے اور پاکستان کے 70سال کے ماڈل کو محفوظ کیا جائے گا انہوںنے کہا کہ ملک کو محفوظ رکھنے میں سیکیورٹی فورسز کا کردار اہم ہے لیکن یہاں پر ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک میں طاقتور جمہوریت کو تقویت ملے مریم اور نگزیب نے کہا کہ اگر آج ملک میں موٹروے کا جال نہ ہوتا تو سی پیک کبھی بھینہ آتا جنوبی ایشاء کا سب سے بڑا صحت پروگرام پاکستان میں شروع کیا گیا جو کہ قابل تحسین ہے انہوںنے کہا کہ عوام کے دلوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی اور آئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیںملے گی افسوس کی بات ہے کہ 70سال گزر نے کے باوجود یہی بحث جاری ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے اور ملک میں ایسی جمہوریت پروان چڑھنی چاہیے جس میںعوام کے مینڈیٹ اور آئین کی نگرانی ہو

متعلقہ عنوان :