خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان سائیکل ریس 13 اگست کو منعقد کی جائے گی

جمعہ 11 اگست 2017 17:52

خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی پاکستان سائیکل ریس 13 اگست کو پشاور سے نوشہرہ تک منعقد کی جائے گی ‘42 کلو میٹر پر محیط ریس صبح نو بجے قلعہ بالاحصار پشاور سے شروع ہوگی جس میں دس کلبوں سے پینتالیس سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آزادی سائیکل ریس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ اور سکواش لیجنڈ قمرزمان ریس کا افتتاح کریں گے ریس کو ڈی سی نوشہرہ نے سپانسر کیا ہے اختتامی تقریب ڈی جی نوشہرہ کے دفتر میں منعقد کی جائے گی جس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ محمد سکندر ذیشان مہمان خصوصی ہوں گے جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کریں گے ۔