کیر یبئن لیگ اور پی ایس ایل کے چیمپئنز میں اگلے سال سیریز کا امکان

جمعہ 11 اگست 2017 17:52

کیر یبئن لیگ اور پی ایس ایل کے چیمپئنز میں اگلے سال سیریز کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) کیریبئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل)نے اگلے سال 3میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبئن پریمیئر لیگ اور پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیموں کے مابین اگلے سال 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول کرنے کا پلان بنایا جارہا ہے جو ممکنہ طور پر کیریبیئن پریمیئر لیگ 2018سے قبل کھیلی جائے گی،سیریز کے لیے امریکہ کو بہترین مقام قرار دیا جارہا ہے کیوں کہ وہاں بڑی تعداد میں ویسٹ انڈین اور پاکستانی رہائش پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :