وسیم اکرم کی اہلیہ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 11 اگست 2017 17:52

وسیم اکرم کی اہلیہ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستانی کرکٹ سٹار وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کے دوران سٹار فاسٹ باولر وسیم اکرم کی اہلیہ بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گئی اور انہوں نے جم کر ڈانس کیا۔تاہم ڈانس کی ویڈیو بھی بنائی جو ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاونٹ سے شیئر کی اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

متعلقہ عنوان :