کیریبیئن پریمیئر لیگ سے کھلاڑی واپس بلانے پر ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ ناراض ہوگیا

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑی ریلیز نہ کرنے پر غور شروع کر دیا

جمعہ 11 اگست 2017 17:52

کیریبیئن پریمیئر لیگ سے کھلاڑی واپس بلانے پر ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ ناراض ..
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے کھلاڑیوں کو واپس بلانے پر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ شدید ناراض ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹونٹی کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 21اگست کو این سی اے میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر کیریبیئن پریمیئر لیگ(سی پی ایل )کھیلنے والے ملکی کرکٹرز نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے سی پی ایل چھوڑ کر واپس آئیں گے تو آئندہ کوئی بھی غیر ملکی ان پر بھروسا نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ بھی پی سی بی کے اس اقدام پر سخت ناراض ہے اور اس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کو ریلیز نہ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔