کریبیئن پریمیئر لیگ،بارباڈوس کی سینٹ لوشیا کو 21 رنز سے مات

شعیب ملک اور کامران اکمل صفر پر پویلین لوٹے جب کہ وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں

جمعہ 11 اگست 2017 17:52

کریبیئن پریمیئر لیگ،بارباڈوس کی سینٹ لوشیا کو 21 رنز سے مات
سینٹ لوشیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) کریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 21 رنز سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

گراس ایزلٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان کیرن پولارڈ 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کین ولیمسن 46، ڈیوائن سمتھ 36 اور نکولس پورن 18 رنز کیساتھ دیگر نمایاں سکورر رہے، شعیب ملک پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

سینٹ لوشیا نے 15.2 اوورز میں 6 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا، بعد ازاں ٹرائیڈنٹس کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 21 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ ڈیرن سیمی 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز پر ناٹ آٹ رہے، کامران اکمل اور شین واٹسن کوئی رن بنائے بغیر آٹ ہوئے۔ وین پارنیل نے 3 جبکہ وہاب ریاض نے 2.2 اوورز میں 27 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :