لواحقین چیختے رہے،گاڑی نے رکنا گوارا نا کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 اگست 2017 17:22

لواحقین چیختے رہے،گاڑی نے رکنا گوارا نا کیا
گجرات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اگست 2017ء):آج گجرات کے قریب مسلم لیگ ن کی ریلی میں شامل ایک گاڑی نے 12سالہ بچے کو کچل دیا۔لواحقین کے مطابق وہ چیختے چلاتے رہے مگر گاڑی رکنے کی بجائے بچے کو روندتی چلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر مسلم لیگ ن کی ریلی میں شامل ایک گاڑی نے 12سالہ بچے کو اسوقت کچل دیا جب وہ ریلی میں شامل گاڑیوں پر گل پاشی کر رہا تھا۔12سالہ رحمت لالہ موسٰی کا رہائشی تھا۔لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 265نمبر کالے رنگ کی پجارو نے ننھے رحمت کو کچل دیا۔بچے کے چچا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیختے چلاتے رہے مگر گاڑی نہیں رکی۔جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا گاڑی والے کو معلوم ہوچکا تھا کہ بچہ کچلا جا رہا ہے مگر اسنے رکنا گوارا نہیں کیا۔