جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام شاندار محفل مشاعرہ ’’سرمایہ وطن‘‘ کا اہتمام

جمعہ 11 اگست 2017 17:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) جشن ِآزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک شاندار محفل مشاعرہ بعنوان ’’سرمایہ وطن‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ محفلِ مشاعرہ کی صدارت بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر پروفیسر انور مسعود نے کی۔ سینئر مشاعر پروفیسر منور ہاشمی مہمانِ خصوصی اور نسیمِ سحر مہمانِ اعزاز تھے جبکہ درِشہوارنے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

دیگرشعراء کرام میں حسن عباس رضا، شمیم حیدر سیّد، جاوید احمد، اصغر عابد، قیوم طاہر، فرخندہ شمیم،تبسم اخلاق، عمران عامی، رخسانہ نازی، رحمان حفیظ، سلیم اختر،خرم خلیق اور وفا چشتی شامل تھے۔ شعراء کرام نے جشن آزادی کے حوالہ سے پاکستان اورتحریک پاکستان کے رہنماوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ محفل مشاعرہ کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ شعراء کرام نے جس طرح شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہارکیا ہے قابل تحسین ہے۔۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقار احمد نے ہمارے شعراء کرام نے ملک کا مثبت چہرہ پیش کیا ہے۔