فرسٹ جشن آزادی فیسٹول ٹی‘ ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز 14 اگست سے ہوگا

جمعہ 11 اگست 2017 17:40

فرسٹ جشن آزادی فیسٹول ٹی‘ ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز 14 ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) تیسرا ٹائون LERP کرکٹ کلب کے سی سی اے زون 2 کے زیر اہتمام پاکستا ن کی ویں یوم آزادی کے حوالے سے پہلے جشن آزادی فیسٹول ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغا ز مورخہ 14 اگست بروز پیر دوپہر ایک بجے تیسر ٹائون کرکٹ کلب گرائونڈ میں ہو گا ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد زرین خان کے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ایونٹ کا افتتاح مہمان خصوصی صدارتی امیدوار برائے الیکشن کے سی سی زون 2 سابق فاسٹ کلاس کرکٹرنصرت محبو ب بال کو ہٹ لگا کر کریں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی روز مجاہد جیم خانہ کولٹس کا مقابلہ الحسینی سی سی سے ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں زون کے ٹاپ8 کلبس کی ٹیمیں ناٹ آئوٹ کی بنیاد پر نبر د آزما ہونگی جسے کے بعد مرحلہ وار سیمی فائنل اور فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کر نے والی ٹیموں میں مجا ہد جیم خانہ کولٹس، الحسینی سی سی، سرجانی اسپورٹس، منصورہ اسپورٹس، تیسر ٹائون ٹائیگر سی سی، قذافی جیم خانہ، گلشن معمار سی سی اور میزبان LERP تیسر ٹائون سی سی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد زرین خان نے ایونٹ میں ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شیڈول کی کاپی جلد از جلد حاصل کر کے میچوں میں اپنی شرکت کو وقت مقررہ پر یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :