نارتھ کراچی الیون اے میں کے ایچ اے ہاکی اکیڈمی کا قیام

جمعہ 11 اگست 2017 17:40

نارتھ کراچی الیون اے میں کے ایچ اے ہاکی اکیڈمی کا قیام
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سینٹرل اور آئی ایم کراچی کے زیراشتراک ’’نارتھ کراچی الیون اے‘‘ ہاکی گرائونڈ میں ہاکی اکیڈمی قائم کردی گئی جس کا افتتاح اولمپئن افتخار سید نے کیا۔ کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے بتایا کہ ایسوسی ایشن ، آئی ایم کراچی گروپ اور ڈی ایم سی سینٹرل کے تعاون سے اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو مفت تربیت کے علاوہ ہاکی اسٹکس، یونیفارم کٹس فراہم کرے گی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم کراچی گروپ نے کے ایچ اے کے سہیل عباس جونیئر کی کوچنگ کے سلسلے میں خدمات حاصل کر لی ہیں اس کے علاوہ گروپ اکیڈمی میں قائم جمنازیم کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ ایکوپمنٹ بھی فراہم کیا جائے گا جہاں کھلاڑیوں کو ویٹ ٹریننگ اور فزیکل فٹنس کروائی جائے گی اس کے علاوہ بچوں کو ہاکی کی تربیت کے علاوہ نصابی تعلیم کے لئے اساتذہ بھی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی جہاں انہیں کھیل کے ساتھ ساتھ نصابی تعلیم کے حوالے سے ٹیوشن بھی مہیا کی جائے گی تاکہ بچے کھیل کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں آئی ایم کراچی کے اس موقع پر کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، نسیم حسین، ممبر صوبائی اسمبلی وسیم قریشی، جمال، جاوید اقبال، محسن علی خان، ڈاکٹر ایس اے ماجد، رائو جاوید اقبال، زاہد شہاب، ڈائریکٹر اسپورٹس ڈی ایم سی سینٹرل اکبر حسین، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی ڈی ایم سی تیمور صابر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :