وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله کی ملاقات

پاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 11 اگست 2017 17:27

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔