شینلاورت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین سیکریٹریٹ میں منیارٹی ڈے پر پر وقار تقریب کا اہتمام

جمعہ 11 اگست 2017 17:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شینلاورت کی جانب سے چیئرمین سیکرٹیریٹ آفس میں منیارٹی ڈے پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم اور ان کے خیالات کے مطابق نئے پاکستان کی تعمیر کے لئے 21سالوں سے جدو جہد کر رہے ہیں ، چئیرمین عمران خان نے پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ قائد اعظم کی گیارہ اگست 1947کی تاریخ ساز تقریر کے مطابق پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں برابر کی شہری ہے اقلیتوں سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نقشہ میں پہلی مسلمان مملکت بن کر ابھرا ،پاکستان کو بنانے میں صرف مسلمانوں نے ہی نہیں بلکہ اقلیتوں نے بھی گراں قدر کردار ادا کیا ، پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے حق میں ایس پی سنگھا نے اپنا تاریخی ووٹ دیا جس کے بعد پاکستان کے حق میں قراردار منظور ہوئی قائد اعظم نے گیارہ اگست کی تقریر میں کہا کہ ساری اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیاجائے اوروہ اپنے عقیدے ، مذہب کے مطابق پاکستان کے اندر اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتے ہیں ، اس پہلو نے انہیں اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق کوئی قدہن نہیں ہوگی۔