صوبہ بھر کے چڑیا گھروں ، وائلڈلائف پارکس اور فیلڈفارمیشن کے سکیورٹی سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

جمعہ 11 اگست 2017 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ہفتہ وار طویل تعطیل پرسکیورٹی خدشات کے پیش نظرصوبہ بھر کے چڑیاگھروں ، وائلڈلائف پارکس اورفیلڈ فارمیشن میں تعینات تمام افسران و اہلکاران کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات و پارکس کے سکیورٹی پر مامور تمام افسران و اہلکاران چڑیاگھروں ، سفاری زو اور تمام وائلڈلائف پارکس میں سیاحوں کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات یقینی بنا نے کیلئے 12اگست سے 14اگست 2017ء تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے ۔

تمام فیلڈ فارمیشن کو جاری کردہ مراسلہ میں وائلڈ لائف پروٹیکشن سٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہنے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے خصوصی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :