اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، سوہان سے منشیات فروش گرفتار،قبضہ سی1100گرام چرس برآمد

جمعہ 11 اگست 2017 17:26

اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی، سوہان سے منشیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کھنہ کے ایریا سوہان سے ایک منشیات فروش گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سی1100گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) ذیشان حیدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے لیے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد مشتاق احمد ، اے ایس آئی آصف علی معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم کھنہ کے ایریا سوہان سے مخبرکی اطلا ع پر ملزم معراج اللہ ولد مجید اللہ ساکن جمال گڑھی تھانہ جبر ضلع مردان کو گرفتار کر کے اس کی حسب ضابطہ تلاشی کرنے پر 1100گرام چرس برآمد کر لی،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر206مورخہ10.08.17بجرم9/Cنارکوٹیکس تھانہ کھنہ درج رجسٹر ہوا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ,ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی بہترین کارکردگی پر شاباش اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا، انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :