اقلیتوں کے عالمی دن پر اقلیتی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں،وزیراعلی سندھ

نیب آرڈیننس 1999کااطلاق ختم کرنا حکومت سندھ اور سندھ اسمبلی کیاختیار میں آتا ہے،سید مراد علی شاہ گورنرسندھ ایپکس کمیٹی کے ممبر نہیں، جتنا اختیار ہے اتنا استعمال کریں،اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کے دورے کے موقع پر گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 17:26

اقلیتوں کے عالمی دن پر اقلیتی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں،وزیراعلی ..
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے عیسائی، ھندو اور سکھ برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر اقلیتی برادری کے مراکز کا رخ کیا، اقلیتی برادری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔پیپلزپارٹی کے منشور اور قیادت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اقلیتی برادری کو ترجیح دینگے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو اقلیتوں کے عالمی دن پر سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل چرچ، سوامی نارائن مندر اور سکھ برادری کے مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ، رکن اسمبلی سعید غنی، لال چند اکرانی، اینتھنی نوید، کھٹومل و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اقلیتی برادری کے رہنماوں نے وزیراعلی سندھ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سوامی نارائن تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے 2009 میں منانے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ھدایت پر آج آپ کے درمیان ہوں۔ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے۔صوفیوں نے ھمیشہ امن و محبت کو فروخ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔ سوامی نارائن کے علاقہ مکینوں کے لئے اسکول کی تعمیر کی جائے گی۔

اس سے قبل وزیراعلی سندھ نے سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل چرچ کا دورہ کیا۔ انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کا جتنا اختیار ہے اتنا استعمال کریں۔ گورنر اگر اختیار سیتجاوز کریں گیتو اسی طرح ہینڈل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ گورنرسندھ ایپکس کمیٹی کے ممبر نہیں۔ سابق گورنرکوخصوصی دعوت پراجلاس میں بلایا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امن وامان یقینی بنانیکیلییاقدامات کررہیہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آئی جی سندھ کیاختیارات کامعاملہ عدالت میں ہے،یہ انتظامی معاملات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینک ڈکیتیاں تشویش کی بات ہیجرائم پیشہ گروہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹرز نے جو آئین میں ترامیم کی تھی انکو ختم کرنے کا مسلم لیگ ن کیپاس موقع تھا لیکن انھوں نے آئین میں ترامیم نہیں کی۔

ملک کا کوئی بھی ادارہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا ہے، صوبائی انتظامیہ کی نگرانی میں نیب آرڈیننس 1999کااطلاق ختم کرنا حکومت سندھ اور سندھ اسمبلی کیاختیارمیں آتا ہے۔ یہ صوبائی سبجیکٹ ہے۔قبل ازیں انہوں نے سینٹ پیٹرکس کیتھے ڈرل چرچ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے کوئے کہا کہ سالگرہ زبردست طریقے سے مناتا لیکن پولیس شہدا کے دکھ کے باعث سالگرہ نہیں منانا چاہتا، آپ لوگوں نے چرچ میں انتظام کیا ہے اس لیے کیک کاٹ رہا ہوں۔

انہوں پولیس اہلکاروں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس دہشتگردی کیخلاف بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ دریں اثنا انہوں نے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کیلیینارائن مندر جانے کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے دعا بھی کی کہ اس پیارے ملک میں ہم سب ساتھ ملکر رہیں۔ اس ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :