نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

جمعہ 11 اگست 2017 17:26

نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ریلی لاہور کیلئے رواں دواں ہے ،ْ جمعہ کوگجرات میں داخلے کے وقت نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق بچہ کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ گجرات کی تحصیل لالہ موسیٰ کے محلہ رحمت آباد کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

حامد الٰہی کا والد رحمت الٰہی غلہ منڈی میں کریانہ شاپ پر ملازم ہے جس کے تین بیٹاں اور دو بیٹے تھے ۔بچے کے ورثا کے مطابق پہلا ٹائر بچے پر چڑھا تو گاڑی روکنے کا کہا مگر گاڑی نہیں رکی، پولیس کے مطابق بچہ اچانک گاڑی کے آگے آنے سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔اس موقع پر ورثاء نے احتجاج کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سعد رفیق نے کہا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ شہید ہوگیا ہے لیگی رہنماء شہید بچے کے گھر گئے ہیں ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ واقعہ کی انکوائری کی جائیگی۔