الیکشن کمیشن نے این اے 120 لاہور اور پی پی 4 گوجر خان کے ضمنی انتخابات کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیدیں

جمعہ 11 اگست 2017 17:23

الیکشن کمیشن نے این اے 120 لاہور اور پی پی 4 گوجر خان کے ضمنی انتخابات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 120 لاہور اور پی پی 4 گوجر خان کے ضمنی انتخابات کے لئے 27 افسران پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔

(جاری ہے)

جو ان مذکورہ بالا حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کوڈ آف کنڈکٹ(ضابطہ اخلاق) اور الیکشن کمیشن کے جاری کردDirectives (ہدایات) کی بھرپور نگرانی کریں گے۔ اور ہر لمحے کی رپورٹ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کو فراہم کرکے بروقت قانونی کاروائی کریں گے۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ان ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے مرکزی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے ۔ جس سے کسی بھی قسم کی شکایات کی صورت میں فوری رابطہ بذریعہ ٹیلی فون نمبر 051-9217108 کیا جا سکتا ہے۔