نوازشریف نا اہل ہوچکے ہیں ،ْلاکھوں لوگ بھی اکٹھے کرلیں توفیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ،ْشا ہ محمود قریشی

مسلم لیگ(ن) سپریم کورٹ پرحملہ بند کرے ،ْتحریک انصاف کے رہنما کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 11 اگست 2017 17:23

نوازشریف نا اہل ہوچکے ہیں ،ْلاکھوں لوگ بھی اکٹھے کرلیں توفیصلہ تبدیل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف نا اہل ہوچکے ہیں ،ْلاکھوں لوگ بھی اکٹھے کرلیں توفیصلہ تبدیل نہیں ہوگا ،ْ مسلم لیگ(ن) سپریم کورٹ پرحملہ بند کرے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیف الیکشن کمشنرسرداررضاسے ملاقات کی،جس میں انتخابی مہم میں ایم این اے، ایم پی اے کومہم چلانے کی پابندی اٹھانے کی درخواست کی۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ نوازشریف نا اہل ہوچکے۔ لاہورمیں لاکھ لوگ بھی اکٹھے کرلیں توفیصلہ تبدیل نہیں ہوگا،ن لیگ سپریم کورٹ پرحملہ بند کرے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنے خندہ پیشانی سے این اے ایک سوبیس میں انتخابی مہم چلانے کے حوالے سے بات سنی۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکے نام خط میں اپنی گزارشات دی ہیں۔