پی او ایف سپورٹس بورڈ اوپن کبڈی چیمپیئن شپ، درہ کلب لیہ،

پی او ایف اور سجاد گجر کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعہ 11 اگست 2017 16:57

پی او ایف سپورٹس بورڈ اوپن کبڈی چیمپیئن شپ، درہ کلب لیہ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پی او ایف سپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام پی او ایف سپورٹس بورڈ اوپن کبڈی چیمپیئن شپ پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز چارمیچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ درہ کلب لیہ اور مشترکہ کلب پوٹھوہار کے مابین کھیلا گیا جس میں درہ کلب لیہ نے مشترکہ کلب پوٹھوہار کو 39-27پوائنٹس سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں پی او ایف کی ٹیم شاہین کلب کو 35-16 پوائنٹس سے ہرا دیا، تیسرے میچ میں سجاد گجر کلب نے کتھا کلب کو 35-26 سے اور چوتھے میچ میں سجاد گجر کلب نے شاہین کلب گڑھی افغانہ کو 31-20کے سکور سے شکست دی۔

متعلقہ عنوان :