این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، سینیٹرآصف کرمانی

جمعہ 11 اگست 2017 16:57

این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے لئے واٹر لو ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں ہونیوالے ضمنی ،بلدیاتی،کنٹونمنٹ بورڈ ،گلگت بلتستان ،ہری پور اور حال میں ہونیوالے آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کے کارکنان نے عمران خان سمیت دیگر مخالفین جماعتوں کو بدترین شکست دی ہے،انشا اللہ مسلم لیگ (ن) این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،نواز شریف کل بھی صادق اور امین تھے آج بھی ہیں،پورا پاکستان نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،انشااللہ وہ وقت ضرور آئے گا کہ نواز شریف دوبارہ سرخرو ہوں گے،واضع رہے این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات کے لئے کیپٹن صفدر اور سینیٹر آصف کرمانی نے ن لیگ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان کے مدمقابل امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ہوں گی جو پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :