ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رحمان ملک کی چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو سے ملاقات،

پاک چین تعلقات، سی پیک اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 11 اگست 2017 16:57

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رحمان ملک کی چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رحمان ملک نے جمعہ کو بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ کونگ ژوان یو سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے تھے جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک چین تعلقات ،سی پیک کی تعمیر اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :