وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے رکن قومی اسمبلی محمد عزیر ملک کی ملاقات

جمعہ 11 اگست 2017 16:55

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے رکن قومی اسمبلی محمد عزیر ملک کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعہ کو یہاں خوشاب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد عزیر ملک نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی، ان کی والدہ سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خوشاب میں عوامی فلاحی سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلقہ امور پر بات چیت ہوئی۔