فیصد ریبیٹ کیلئے 10فیصد ایکسپورٹ بڑھانے ‘

مخصوص مدت کی شرائط ختم کی جائیں‘ کارپٹ مینو فیکچررز ،ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن حکومت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے سخت شرائط عائد کرنے کی بجائے تعاو ن کی پالیسی اپنائے ‘ وائس چیئرمین ریاض احمد کی گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 6فیصد ریبیٹ کے حصول کیلئے 10فیصد ایکسپورٹ بڑھانے اور مخصوص مدت کی شرائط کو ختم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے سخت شرائط عائد کرنے کی بجائے تعاو ن کی پالیسی اپنائے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ریاض احمد ،لطیف ملک ، میجر (ر)اختر نذیر اور خالد سعید شیخ سمیت دیگر نے اجلاس میں کیا ۔

شرکاء نے کارپٹ انڈسٹری خصوصاًمینو فیکچررز کو درپیش مسائل اور اکتوبر میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی نمائش کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ریاض احمد نے کہا کہ موجودہ حالات میں مینو فیکچررز اور ایکسپورٹرز انتہائی نا مساعد حالات کا شکار ہیں لیکن اس کے باوجود ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیںلیکن سو فیصد نتائج کے لئے حکومت کو سہولیات اور مراعات دینا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کاٹیج انڈسٹری ہے اور قالین چھ ماہ میں بھی تیار نہیںہوتا ہے ایسے میں 6فیصد ریبیٹ کے حصول کیلئے مخصوص مدت میںایکسپورٹ بڑھانے کی دس فیصد کی شرط قابل عمل نہیں ۔ہمار امطالبہ ہے کہ اس شرط کو ختم کیا جائے اور مزید بہتری کے لئے فوری طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں سخت شرائط عائد کرنے کی بجائے تعاون کی پالیسی کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر ہرگز مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز اس مطالبے پر متفق ہیں جبکہ کارپٹ ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے وزارت تجارت، ٹیکسٹائل سمیت تمام محکموں کو خطوط بھی ارسال کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مرکزی بینک کی طرف سے بھی ری فنانس کیلئے ایکسپورٹ کے ہدف کی مدت ایک سال سے بڑھا کر ڈیڑھ سال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :