تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 11 اگست 2017 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل اور کار چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے آئے روز کی وارداتوں سے شہری پریشان حال ہیں چھ ماہ کے دوران شہر بھر میں کار چوری کی 260 جبکہ موٹر سائیکل چور کی 1733 وارداتیں ہوئیںبیشتر واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود پولیس ملزموں کاسراغ لگانے میں میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

کچھ واقعات اگر ٹریس ہوئے بھی تو مالکان کو چوری شدہ گاڑی یا موٹر سائیکل خستہ حالت میں ملی جس کا اصل سامان پولیس افسروں یا اہلکاروں کی جانب سے اتار لیا جاتا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈولفن اور پیرو فورس بنا کر صوبائی خزانے پر بوجھ کو بڑھایا ہے ان فورسز کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔