مچھ پولیس کی کارروائی،

نان کسٹم پیڈ دوگاڑیاںقبضے میں لے لیں ڈی پی او کچھی نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے شہید ظہور ناکہ مچھ کے اہلکاروں میں نقد انعام ،کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

جمعہ 11 اگست 2017 16:55

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) مچھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ دوگاڑیاں قبضے میں لے لیں، ڈی پی او کچھی نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے شہید ظہور ناکہ مچھ کے اہلکاروں میں نقد انعام اور کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او کچھی عبدالغفور کرد کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی مچھ قاسم سیلاچی نے ظہور شہید پولیس ناکہ مچھ کے انچارج محمد سلیم ابڑو اہلکار رب نواز کھوسہ محمد بخش محمد کاشف ممتاز علی ودیگر عملہ کے ہمراہ ناکہ بندی کرکے دوران چیکنگ دو نان کسٹم پیڈ ہالٹس سیلون وٹس گاڑی کو قبضے میں لے لیا کامیاب کاروائی پر ڈی پی او کچھی عبدا لغفورکرد نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کو نقد انعام اور کارکردگی سرٹیفکیٹ سے نوازا ڈی ایس مچھ قاسم سیلاچی نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس غیر قانونی کام میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کاروائی کررہی ہے عوام کی خادم ہے اور ان کی جان ومال کی حفاظت ہمار ا فرض ہے انھوں نے کہا کہ ڈی پی او کچھی بہتر کارکردگی پر جوانوں کے بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں جوقابل تعریف ہے اس سے جوانوں میں جذبہ پیدا ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ 14اگست کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں شہر کے داخلی خارجی راستوں پر نفری بڑھادیے ہیں اور اضافی ناکے لگاکر چیکنگ کی صورتحال کو سخت کردیا گیا ہے شہری پولیس کیساتھ تعاون کرے ۔

متعلقہ عنوان :