Live Updates

پوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے عدالتی نااہلی کیساتھ عوام نے بھی نواز شریف کو مسترد کردیا،تحریک انصاف بلوچستان

چھوٹی چھوٹی کارنر میٹنگ سے نواز شریف کو عوام میں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوگیاہوگا،بلوچستان میگا کرپشن کیس کی تحقیقات بھی پانامہ جے آئی ٹی سے کروائی جائے،بیان

جمعہ 11 اگست 2017 16:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ھوئے کہا گیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم عدلیہ کے ساتھ ہے عدلیہ کو کسی صورت ڈرایا ، دھمکایا نہیں جاسکتا پاکستانی عدلیہ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار طاقتور طبقہ کا احتساب کیا ہے اور انشاء اللہ یہ عمل جاری رہے گا ملک میں کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام نے ثابت کیا عدلیہ کے بعد نواز شریف عوامی عدالت سے بھی نااہل ہوچکے ہیں جی ٹی روڈ پر چھوٹی چھوٹی کارنر میٹنگ سے نواز شریف کی مقبولیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ بلوچستان میگا کرپشن کیس میں بھی جے آئی ٹی بنا کر اس کیس کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث سابقہ اور موجودہ افراد کو کیفرکرادار تک پہنچایا جائے بلوچستان کے عوام کی دولت لوٹنے والے افراد بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں انشاء اللہ پاکستان کا اچھا وقت شروع ہوچکاہے اور سی پیک سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں خوشحالی آئے گی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور انشاء اللہ جلد ہی صاف ، شفاف شخصیت کے عوامی لوگ پاکستان تحریک انصاف کے کارواں میں شامل ہوگے بلوچستان کی عوام تمام آزمائے ہوئی جماعتوں سے تنگ آچٴْکے ہیں بلوچستان کی عوام کو مزید قومیت اور مذہب پرستی کے نام پر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات