میاں صاحب کہتے ہیں مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،

نیب میں ریفرنس بھیجنا کرپشن نہیں تو کیا ہے، قمر زمان کائرہ نواز شریف کسی اپوزیشن نہیں اداروں کیخلاف ریلی نکال رہے ہیں، نجی ٹی وی گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 16:54

میاں صاحب کہتے ہیں مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کہتے ہیں مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، نیب میں ریفرنس بھیجنا کرپشن نہیں تو اور کیا ہی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا ہے ، نواز شریف کے مطابق ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، انہوں نے کہا کہ نیب میں ریفرنس بھیجنا کرپشن نہیں تو اور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوںکو لانے کیلئے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی ذمہ داریاں لگائی گئی ہیں اور یہی ارکان جی ٹی روڈ پر لوگوں کو نکال کر لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کسی اپوزیشن نہیں اداروں کیخلاف ریلی نکال رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :