یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بلوچستان حکومت اور پاکستان آرمی کی جانب سے کئے گئے انتظامات ،ْہر طرف رونقیں

سپورٹس فیسٹول اور ایجو کیشن گالا میں صوبہ بھر کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت کاروان یکجہتی میں شامل نو یوتھ گروپس کوئٹہ کیلئے روانہ ،ْتیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں آزادی پریڈ کا انعقاد بھی کیا جائیگا

جمعہ 11 اگست 2017 16:54

یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بلوچستان حکومت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بلوچستان حکومت اور پاکستان آرمی کی جانب سے کئے گئے انتظامات کی وجہ سے صوبہ بھر میں ہر طرف رونقیں دکھائی دے رہی ہیں ،ْ سپورٹس فیسٹول اور ایجو کیشن گالا میں صوبہ بھر کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ کاروان یکجہتی میں شامل نو یوتھ گروپس کوئٹہ کیلئے روانہ ہو چکے ہیں ،ْتیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں آزادی پریڈ کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔

جمعہ کوآئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کی صوبائی حکومت اور پاکستان آرمی کی طرف سے یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کے انتظامات کئے گئے ہیں اور صوبہ بھر میںہر طرف بھرپور رونقیں دکھائی دے رہی ہیں اس حوالے سے سپورٹس فیسٹول اور ایجو کیشن گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں نو جوانوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سپورٹس سرگرمیوں کے دور ان کرکٹ ،ْ ہاکی ،ْ اتھلیٹکس ،ْ باکسنگ ،ْ والی بال ،ْ تھرو بال ،ْ فٹبال ،ْ بیڈ منٹن اور ٹینس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجن میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لیا جبکہ ایجو کیشن گالا کے دور ان کوئز مقابلے ،ْ کہانی نویسی ،ْ مضمون نویسی (اردو وانگلش)اور اردو شاعری کے علاوہ فوٹو گرافی ،ْ سائنس اور فائن آرٹس کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔

اس کے علاوہ کاروان یکجہتی میں شامل نو یوتھ گروپس کراچی ،ْ لاہور ،ْ حیدر آباد ،ْ لسبیلہ ،ْ تربت ،ْ ملتان ،ْ اسلام آباد ،ْ خضدار اور پشاور سے کوئٹہ کا سفر کررہے ہیں ۔تیرہ اور چودہ اگست کی درمیانی شب بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں آزادی پریڈ کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :