ایف سی اور پولیس کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،ْ

غیر قانونی مقیم افغان باشندے سمیت 31مشتبہ افراد گرفتار کارروائی میں ا سلحہ اور غیر قانونی گاڑیاں بھی بر آمد ،ْ مقصد یوم آزادی کی تقریبات میں خلل اندازی کی دھمکیوں اور ممکنہ کوششوں کو ناکام بنانا تھا

جمعہ 11 اگست 2017 16:54

ایف سی اور پولیس کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،ْ
راولپنڈی/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) آپریشن رد الفساد کے دور ان ایف سی بلوچستا ن اور پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت 31مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ،ْکارروائی میں ا سلحہ اور غیر قانونی گاڑیاں بھی بر آمد کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفسا د پر پیشرفت جاری ہے ایف سی بلوچستان اور پولیس نے گزشتہ شب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے ۔

کچلاک ،ْکیچی ،ْ شہوانی ،ْ سریاب ،ْ ہزار گنجی ،ْ نواں کلے اور فیض آباد کے علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشن کا مقصد چودہ اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں خلل اندازی کی دھمکیوں اور ممکنہ کوششوں کو ناکام بنانا تھا ۔آپریشنز کے دور ان غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سمیت 31مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ شارٹ مشین گن ،ْ پسٹلز سمیت مختلف قسم کا اسلحہ اور غیر قانونی گاڑیاں بھی بر آمد کرلی گئیں ۔