پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہد خاقان عباسی

جمعہ 11 اگست 2017 16:54

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہد خاقان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق حق خود ارادیت کیلئے حمایت جاری رکھے گااورمسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھرپور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے نام خط میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

آزاد جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا اور کہا کہ آزاد کشمیر کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کراقدمات اٹھائے گی ۔