قائدکی جھلک دیکھنے آنے والے ننھے متوالے کو نوازشریف کے سیکورٹی سکواڈ نے کچل کر ہلاک کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 11 اگست 2017 16:43

قائدکی جھلک دیکھنے آنے والے ننھے متوالے کو نوازشریف کے سیکورٹی سکواڈ ..
لالہ موسیٰ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست۔2017ء) جہلم سے لاہور جانے والی ریلی میں نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا۔ نوازشریف کی ریلی اب گجرات پہنچ چکی ہے اور ان کے قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں نے اپنے قائد کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

لالہ موسی کے قریب نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے ایک 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں بچے کی ہلاکت واقع ہوگئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ روڈ کے کنارے کھڑا بچہ اپنے قائد کی آمد کا منتظر تھا کہ نوازشریف کے اسکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اور برق رفتاری سے آگے کی جانب نکل گئی جب کہ قافلے میں شامل کسی بھی گاڑی یا اہلکار نے بچے کو اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو قریبی ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :