پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے 17اراکین کو مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیدیا

جمعہ 11 اگست 2017 16:51

پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ چھ ماہ کے لئے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کے 17اراکین کو مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹ دیدیا ،یہ کنٹریکٹ جولائی 2017سے 31دسمبر تک ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیٹیگری اے میں شامل تین کھلاڑیوں میں نثار علی ،بدر منیر ،انیس جاوید ( فی کس بارہ ہزار ماہانہ)،کیٹیگری بی میں شامل تین کھلاڑیوں میں ریاست خان ،ہارون خان اور محمد جمیل شامل ہیں جو کہ فی کس دس ہزار روپے ماہانہ حاصل کریں گے ۔

کیٹیگر ی سی میں گیارہ کھلاڑی شامل ہیں جن میں محسن خان ،ساجد نواز ،ظفر اقبال ،اسرار حسین ،عامر اشفاق ،متیع اللہ ،یاسر ملک ،کامران اختر ،نعیم اللہ ،محمد ارسلان اور محمد رشید شامل ہیں ۔انہیں فی کس نو ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ان کی گزشتہ پرفارمنس کی بناء پر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :