ڈاکٹرطاہرالقادری نے 16اگست کومال روڈپرخواتین کے دھرنے کااعلان کردیا

دھرنے میں شریک خواتین مطالبہ کریں گی کہ جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ پبلک کیاجائے،میں خودبھی ماؤں بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مال روڈپرجاؤں گا۔ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 16:33

ڈاکٹرطاہرالقادری نے 16اگست کومال روڈپرخواتین کے دھرنے کااعلان کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے 16اگست کومال روڈپرخواتین کے دھرنے کااعلان کردیاہے،دھرنے میں شریک خواتین مطالبہ کریں گی کہ جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ پبلک کیاجائے۔میں خودبھی ماؤں بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مال روڈپرجاؤں گا۔انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عوامی تحریک کی خواتین 16اگست کومال روڈپردھرنادیں گی،جس میں شہداء کی بچیاں شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دھرنے میں صرف خواتین شامل ہوں گی۔دھرنے میں شریک خواتین مطالبہ کریں گی کہ جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ پبلک کیاجائے۔میں خودبھی ماؤں بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئے مال روڈپرجاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی نے پاناما کیس کی انکوائری کی جس کی رپورٹ پبلک کردی گئی۔ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن پرایک غیرجانبداربنچ کی تشکیل چاہتے ہیں۔تین سال سے انصاف کامطالبہ کررہے ہیں۔شہداء کے ورثاء کاصبرکاپیمانہ لبریزہورہاہے۔

متعلقہ عنوان :