آخری زارِ روس کے معاشقے پر مبنی فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی

جمعہ 11 اگست 2017 16:36

آخری زارِ روس کے معاشقے پر مبنی فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) آخری زارِ روس کے ایک رقاصہ کے ساتھ معاشقیکی کہانی پر مبنی فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان روس کی وزارت ثقافت کی طرف سے گذشتہ روز کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم میتھلڈا جو کہ میتھٹلڈا اور نکولس کے تعلقات کی تصوریر کشی کرتی ہے کو قدامت پسند اور سخت گیر قوم پرستوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا تھا جو کہ مذکورہ فلم کو آنجہانی شہنشاہ کی شان میں گستاخی سے تعبیر کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ روسی آرتھوڈوکس چرچ نے 2002ء میں شہنشاہِ مذکورہ کو سینٹ قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :