جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

جمعہ 11 اگست 2017 16:26

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)جمعتہ المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، ضلع بھر کی تمام اہم مساجد‘ امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔