عوا م سے رابطہ ہر جماعت کا بنیا د ی حق ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعہ 11 اگست 2017 16:25

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ عوا م سے رابطہ ہر جماعت کا بنیا د ی حق ہے۔ سابق وز یر اعظم محمد نو ازشر یف کی مقبو لیت سے مخالفین خوف زد ہ ہو گئے ہیں، قو م نے جی ٹی روڈ پر محمد نو ازشر یف کا والہانہ استقبا ل کیا ہے ، محمد نو ازشر یف آ ج بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر ر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لو گ نیا پاکستا ن بنا نے کے دعویدار تھے انہوںنے صوبہ خیبر پختونخوا ہ کا حلیہ بگاڑ کر ر کھ دیا ہے،2018ء میں ہو نے والے عا م انتخا با ت میں قو م اپنے ووٹ کی طاقت سے ترقی کے مخالف عنا صر کو مسترد کر تے ہو ئے پاکستان مسلم لیگ( ن) کو ا یک بار پھراقتدار میں لا ئے گی جبکہ عمرا ن خان ترقی وخوشحالی کے سفر کو رو ک کر ملک وقو م کے خلا ف سازش کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کا تاریخی استقبا ل اس با ت کا غماز ہے کہ محمد نو ازشر یف عوا م کے د لو ں پر حکمرا نی کر ر ہے ہیںاور قو م ا ن سے آ ج بھی والہانہ محبت کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :