محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،چوہدری مشتاق گل

جمعہ 11 اگست 2017 16:25

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) مسلم لیگ ن سیکر ٹری اطلاعات منارٹی ونگ پنجاب چوہدری مشتاق گل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو ریلیاں نکالنے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ ان کا آئینی ،قانونی، جمہوری اور اخلاقی حق ہے مخالفین برداشت کریں۔

(جاری ہے)

دھرنا پارٹی کا منفی انداز سیاست ملک وقوم سے دشمنی کے مترداف ہے اسی لئے قوم نے افراتفری پھیلانے کی ایسی تخریبی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کے لئے تبدیلی کھوکھلے نعروں سے نہیں آتی، دھرنا پارٹی نے اس صوبے کا برا حال کردیا ہے جہاں انہیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ دیا گیا، جبکہ ن لیگ نے ہمیشہ ادروں کو مضبوط کیا اور جمہوریت کو پروان چڑھایا سی پیک، اورنج لائین ٹرین، نیو ائیرپورٹ کی اسی سال تکمیل ن لیگ حکومت کے کارنامے ہیں۔

متعلقہ عنوان :