ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا انکوائری اور تفتیشی افسران کی ماہانہ پرفارمنس کا جائزہ

جمعہ 11 اگست 2017 16:25

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عاصم رضانے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے میٹنگ روم میں ڈویژن بھرکے انکوائری اور تفتیشی آفسران سے میٹنگ کی ۔تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں ڈویژن بھرکے تمام افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے انکوائری اور تفتیشی افسران کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پینڈنگ انکوئرایاں اور مقدمات جلد ا ز جلدمیرٹ پر یکسو کریں،اس کے ساتھ ہی انہوںنے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ کہیں بھی کوئی کرپشن کرتاہوا یا رشوت لیتاہوا نظر آئے اُسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،تا کہ کرپشن جیسی موزی مرض کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :