اللہ پا ک نے پاکستان کو ایک عظیم دریائی نظام عطا کیا ہے،زرعی ما ہرین

جمعہ 11 اگست 2017 16:25

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ اللہ پا ک نے پاکستان کو ایک عظیم دریائی نظام جوسالانہ 13کروڑ78لاکھ ایکڑفٹ پانی لاتاہے اورساتھ ایک آبپاشی کا نظام بھی عطاکیاجودنیامیںعظیم ترین مربوط نظام ماناجاتاہے پاکستان میںپورے سال کا83فیصدپانی یعنی11کروڑ47لاکھ ایکڑفٹ پانی صرف موسم گرمامیں آتاہے اورباقی6مہینوںکے موسم سرمامیںصرف17فیصدیعنی 2کروڑ31لاکھ فٹ پانی ہوتاہے کیونکہ ہمارے دریائوں کے پانی کابڑاحصہ یعنی85فیصدزراعت کیلئے استعمال ہوتاہے موسم گرمافصل خریف میںدریائوںمیں11کروڑ41لاکھ ایکڑفٹ کے مقابلہ میںزراعت کی ضرورت 7کروڑ91لاکھ ایکڑفٹ ہوتی ہے جبکہ 3کروڑ50لاکھ ایکڑفٹ پانی ضرورت سے ز یا د ہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

لیکن موسم سرمافصل ربیع میں حالت مختلف ہوجاتی ہے اس موسم میںدریائوںمیں2کروڑ31لاکھ ایکڑفٹ پانی میسرہوتاہے لیکن زراعت کی ضرورت 3کروڑ82لاکھ ایکڑ فٹ ہوتی ہے جبکہ1کروڑ51لاکھ ایکڑفٹ پا نی کی کمی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :