فصل کی بہترخوارک کیلئے اچھی کیڑے مار دوائی کا استعمال ضروری ہے،زرعی ما ہرین

جمعہ 11 اگست 2017 16:25

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ اورتکنیکی اورمعاشی حوالہ سے کھادوں کی صنعت میںجدت ہے فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے بجائے ا س کے کہ ا س کو خوراک میں کمی لا کر کسی اورذریعے سے ختم کی جا ئے ۔

جڑ ی بوٹیاں زمین کے پی ایچ سے بھی متاثرہوتی ہے جڑی بوٹیوںمیں ککروند ریڈ سور ل اوراس طرح کچھ مزیداقسام میںمٹی کی تیزابیت کو بر دا شت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

نائٹرو جن والی کھاد جڑی بوٹیوں کے تدار ک کیلئے بہت مفیدہے ۔نائٹروجن پودوں کوتیزی سے بڑھنے میںمدددیتی ہے جبکہ پودوں کی نسبت جڑی بوٹیوںکوکم فائدہ ہوتاہے اس سے فصل میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے زمینی پیداواری صلاحیت بھی کیڑوں کی آبادی کومتاثرکرتی ہے زیادہ تر جڑی بوٹی مار کھاد کو موسم سرماخزاں اوربہار کے شروع کے وقت میں چھڑ کاجاتا ہے کھادوں کا استعمال پودے کے نکلنے سے پہلے اوربعد میں کیاجاتا ہے جڑ ی بوٹی اورکیڑ ے ما ر ادو یہ کو پود ے کے شروع کے دنوں میں چھڑکاجاتا ہے ۔

ا گر چھڑکا ئو کا وقت اورپودوں کے نکلنے کاوقت ایک ہو جا ئے اورمطابقت کا بھی کوئی مسئلہ نہ ہو تو کیڑ ے ما ر اورجڑی بوٹی مار ادو یہ کو کھاد میں ملا کر استعمال کیا جاسکتا ہے ،جڑی بوٹیوں کوختم کرنے اورفصل کو بہترخورا ک فراہم کر نے کا نظریہ کافی فروغ پاچکا ہے۔ جڑی بوٹیوں پر قابو پالینا کیڑوں کے تدار ک کیلئے بہتر ہے ۔