بلوچستان حکومت اور پاک فوج یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یوتھ سپورٹس فیسٹیول‘آزادی میلہ اور ایجوکیشنل گالامیں نوجوانوں کی بھر پور شرکت

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بلوچستان حکومت اور پاک فوج نے یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یوتھ کے لئے سپورٹس فیسٹیول‘آزادی میلہ اور ایجوکیشنل گالاکا اہتمام کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ میچز ‘ ہاکی میچز ‘ باکسنگ ‘ والی بال ‘تھرو بال ‘فٹ بال ‘بیڈ منٹن ‘ ٹینس میچز ہوئے ‘ان میچز میں بلوچستان کے ہر ضلع سے نوجوانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ایجوکیشنل گالا میں کوئز مقابلے ‘ مضمون نویسی ‘کہانی نویسی (انگلش اور اردو) ‘شاعری ‘فوٹوگرافری ‘سائنس اینڈ فائن آرٹ کے مقابلے ہوئے ۔آزادی میلہ ایوب سٹیڈیم میں منعقد ہوا ۔کاروان یکجہتی میں 9نوجوانوں کا گروپ کوئٹہ سے بذریعہ کراچی ‘لاہور ‘ حیدر آباد ‘لیسبیلہ ‘ تربت ‘ملتان ‘اسلام آباد ‘خضدار اور پشاور کا سفر کر رہے ہیں ۔بگٹی سٹیڈیم میں 13اور 14اگست کی درمیانی رات آزادی پریڈ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔