آپریشن ردالفساد آپریشن کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 31مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور غیر قانونی گاڑیاں برآمد، آئی ایس پی آر

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) سکیورٹی فورسز نے یوم آزادی تقریبات کے حوالے سے ممکنہ خطرات پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغانیوںسمیت 31مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ اور غیر قانونی گاڑیاں برآمد کر لیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان اور پولیس نے آپریشن ردالفساد آپریشن کے تحت کوئٹہ سٹی میں سرچ آپریشن کیا ۔

14اگست پر یوم آزادی کی کچلاک ‘کچی شاوانی ‘ سریاب ‘ہزار گنجی ‘نوان قلی تقریبات کے حوالے سے ممکنہ خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سرچ آپریشن کے دوران 31مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر31مشتبہ افراد جن میں افغانی بھی شامل تھے کو گرفتار کر لیا ہے ‘ان کے قبضے سے ایم ایس جی ‘پسٹل اور غیر قانونی گاڑیاں برآمد کیں گئیں ہیں ۔