آزادکشمیر بھر کی 18ملازمین تنظیموں کا مشترکہ اجلاس

حکومتی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) آزادکشمیر بھر کی 18ملازمین تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ،۔حکومتی ایکٹ کیخلاف سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔تین دن کے اندر عدالت میںاپیل دائر کی جائے گی ۔حکومتی ایکٹ سے ملازمین کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ۔ملازمین کو تین تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی ۔

ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔اکلاس ملازمین گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور ا نکے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں ۔بلدیہ ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی ۔ایکٹ کے ذریعے ملازمین کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مرکزی تنظیم غیر جریدہ ملازمین ،ایپکا آزادکشمیر ،فاریسٹر،فاریسٹ گارڈ ایسوسی ایشن ،لوکل کونسل ایمپلائز بلدیہ ،یونیورسٹی سٹاف ،جوڈیشل ملازمین ،فنی برقیات ،پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین ،آزادکشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن ،انجمن قانون گوئیاں ،پٹواریاں ،ٹیوٹا تنظیم ،اکلاس یونین سمیت تمام ملازمین تنظیموں کے عہدیداران ،صدور و جنرل سیکرٹریز سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن شریف اعوان ،راجہ طاہر مجید ،سالک عباسی ،سلیم اعوان ،عمران خورشید اعوان ،ڈاکٹر شوکت حیات،ڈاکٹر منظور،ڈاکٹر واجد علی ،سردار خالد ،آفتاب تبسم ،افتخار شاہین ،شفاعت گیلانی ،خواجہ عبدالوحید،شبیر خان ،وحید مغل ،سردار عارف،شاہین ،راجہ آصف فرید،پرویز قریشی ،،راجہ اویس خان ،بشیر مغل،طارق چوہدری ،اشرف کیانی ،ہارون اعوان ،سید کرامت سبزواری ،سبطین نقوی،اسد نقوی ،راجہ شاہد منیر،شیخ طاہر وسیم ،ایاز چغتائی ،شیخ منظور احمد ،تصور گردیزی ،مظفر حسین منہاس سمیت تمام تنظیموں کے عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ حکومت کے ظالمانہ اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔تمام ملازمین تنظیموں نے آپس میں ایکا کر لیا ہے ۔حکومت ملازمین کو کمزور سمجھ کر غلط فہمی کا شکار کر رہی ہے ۔ملازمین کے حقوق کی بحالی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔حکومت ملازمین کے بنیادی حق چھین نہیں سکتی ۔نہ ہم ایسا کرنے دینگے ۔ملازمین نے اپنے خطاب میں مثبت تجاو یز دیں اور حکومتی ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا مطالبہ کیا ۔جس پر تمام تنظیموں نے اتفاق کر لیا اور کہا کہ تمام ملازمین حکومتی ایکٹ کے حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں ۔ملازمین کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے ۔بیوروکریسی ہمارے مفادات کی کسی صورت محافظ نہیں ہو سکتی ۔

متعلقہ عنوان :