آزاد حکومت نواز شریف کو لاہور پہنچانے گئی ہے ‘آزادکشمیر میں اندھیروں کا راج ‘لوڈ شیدنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما سابق وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ سید بازل علی نقوی کی بات چیت

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما سابق وزیر اطلاعات وتعلقات عامہ سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ آزاد حکومت نواز شریف کو لاہور پہنچانے گئی ہوئی ہے اور آزادکشمیر میں اندھیروں کا راج ہے لوڈ شیدنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ۔وزیراعظم ،سپیکر ،وزیر اطلاعات تو نواز شریف کو لاہور پہنچائو ریلی میں شریک ہیں لیکن باقی ساری حکومت اور مشینری کہاں غائب ہے یہاں بدترین لوڈ شیڈنگ چل رہی ہے ۔

بچے بوڑھے ،مرد وخواتین ،طلباء سب ہی پریشان حال ہیں کہ حکومت گئی تو سات بجلی بھی لے گئی ہے ۔بڑے بڑے دعوے ،اعلانات کرنے والے بتائیں کہ آزادکشمیر کے شہر شہر گائوں گائوں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کس جرم کی سزا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر ان کی واپڈا والے بھی نہیں سنتے تو بڑے بڑے دعوے کیوں کیے تھے یا پھر آزادکشمیر کی بجلی ن لیگ کی ریلی کے راستے روشن رکھنے کیلئے شفٹ کر دی گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ ساری بجلی نواز شریف ،شہباز شریف نے اپنے ن لیگی حلقوں میں پہنچا دی ہے یہاں آزادکشمیر کے لوگوں کا کیا قصور ہے تاجر سول سوسائٹی جب غریب مزدور ،کسان ،طلباء ،محنت کش طبقات کے ووٹوں سے بننے والی حکومت تھی تو تھوڑے سے مسئلہ پر احتجاج برپا کر دیتے تھے اب ان کو کس کی نظر لگ گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کاہ کہ غریب گھرانوں کے نوجوانوں سے نوکریاں چھیننے والے واپڈا سے بھی جرأت پیدا کر کے اپنا احساس کرائیں ورنہ ہمیں بتائیں ہم پیپلزپ ارٹی والے اپنے عوام کی تکالیف پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اگر واپڈا نے ظلم بند نہ کیا تو پھر شہر شہر، گائوں گائوں احتجاج ہونگے ۔