ْوزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کاسابق رکن اسمبلی میجر فضائل کی وفات پر اظہار رنج و غم

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق ممبر اسمبلی میجر فضائل کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے مرحوم میجر فضائل کی سیاسی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :