وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کاجرمن نژاد پاکستانی ڈاکٹر رتھ فائو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جرمن نژاد پاکستانی ڈاکٹر رتھ فائو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو نے پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لئے جو کردار ادا کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

مرحومہ نے انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف رکھا۔

پاکستان کے اندر انسانیت کی خدمت کے لئے مرحومہ نے جو کردار ادا کیا اس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مرحومہ نے پاکستان کے اندر سے جذام کے مرض کے خاتمے میں جو کردار ادا کیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ڈکٹر رتھ فائو نے پاکستانی عوام کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دیں ۔مرحومہ کو انسانیت کی سفیر کے طور پر تا ابد یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :