مارچ کسی ادارے کے خلاف نہیں پاکستان کے حق میں ہے، عوام نواز شریف سے امید لگائے بیٹھے ہیں، نواز شریف کو گھر بھیجنے والے عوام کا جوش دیکھ لیں، گجرات کے جعلی لیڈر کانپ رہے ہیں، وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا ریلی سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مارچ کسی ادارے کے خلاف نہیں پاکستان کے حق میں ہے، عوام نواز شریف سے امید لگائے بیٹھے ہیں، نواز شریف کو گھر بھیجنے والے عوام کا جوش دیکھ لیں، گجرات کے جعلی لیڈر کانپ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف نیا پیغام لے کر آرہے ہیں، کوئی وزیراعظم پاکستان میں مدت پوری نہیں کر سکا، مارچ کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف سے امید لگائے بیٹھے ہیں، نواز شریف کو گھر بھیجنے والے عوام کا جوش دیکھ لیں، گجرات کے جعلی لیڈر کانپ رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے فیصلے پر عمل کیا، اداروں کی عزت کیلئے عہدہ چھوڑا، تم فیصلے کو جانتے ہو تم فیصلے کو نہیں مانتے ہو، فیصلہ دوبارہ کرنا ہو گا، فیصلے پر نظرثانی کرنی پڑے گی، اگر نظرثانی نہیں کرو گے تو پاکستان کا نقصان ہو گا۔