موجودہ حکومت پانی کے بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے‘ ماضی میں تحفظ آب کو نظر انداز کیا گیا،وزیراعظم

پانی کے وسائل کی وزارت قائم کی گئی‘ پانی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اجلاس میں گفتگو

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پانی کے بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے‘ ماضی میں تحفظ آب کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے پانی کے وسائل کی وزارت قائم کی گئی‘ پانی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت واپڈا کے ہوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں تحفظ آب کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے پانی کے وسائل کی وزارت قائم کی گئی۔ موجودہ حکومت پانی کے بڑے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ پانی ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پانی کے وسائل کو فعال بنانا ہوگا۔ اس موقع پر چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے اجلاس میں پانی و توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کچھی کنال منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے پر کام جاری ہے اس سے 72000 ایکڑ زمین سیراب ہو گی ۔

یہ منصوبہ گزشتہ 15 سال سے زیر التوا تھا اور موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو مکمل کیا ۔ وزیر اعظم نے منصوبے پر اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں تبدیلی آے گی ، چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو 969نیگا واٹ کے نیلم جہلم منصوبے پر بھی بریفنگ دی